لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب لائیواسٹاک کے شعبے میں بڑی پیش رفت کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب لائیواسٹاک کے شعبے میں بڑی پیش رفت کے لیے تیار ہے، جس کے تحت 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے گوشت کی برآمد کے حوالے سے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
منصوبے کے مطابق چین کی ‘گلوبل میٹ کمپنی’ پامکو کے اشتراک سے پنجاب میں بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جہاں بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ برآمد کے لیے تیار کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ کا ہدف پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ بھینسوں، گائے اور 3 لاکھ مینڈھوں کی فیٹنگ کی جائے گی، جبکہ مجموعی طور پر 20 لاکھ جانوروں کی ٹیگنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔


