عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے ایس ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں منشیات فروشوں اور نشئیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کافی حد تک نشئیوں اور منشیات فروشوں کو قابو کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے چھریاں، چاقو اور دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد اپنی کارروائیاں شروع کریں گی اور شہر کے ہر کونے سے منشیات فروشوں اور نشئیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشئی افراد شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، اور ان کی گرفتاری کے بعد جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔پریس کانفرنس میں ڈی پی او پاکپتن کے ہمراہ ایس ڈی پی او ملک محمد اکبر اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔


