116

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی قیمت 23 روپے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت حیدرآباد میں چینی 195 روپے اور کراچی میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 132 روپے 47 پیسے تھی، جو اب بڑھ کر 188 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں