کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت، ڈمپر و ٹینکر جلانے کا معاملہ، نیو کراچی پولیس نے 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا
ملزمان میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل
ریمانڈ پیپر کے مطابق ایک وقت میں ملزمان نے 2 ٹینکروں کو آگ لگائی، دوسرا ٹینکر ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلا، کیا ایسا ممکن ہے؟
ایک ہی وقت میں ملزمان دو جگہوں پر کیسے ہوسکتے ہیں، کیا یہ سپرمین ہیں؟ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے میں ٹھیک کردیتا ہوں، تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان
آپ کے ریمانڈ پیپر میں غلطی ہے، اس غلطی کے لئے درخواست لکھ کردیں، عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


