حیدرآباد : گجراتی پاڑہ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اگاہی سیمینار

حیدراباد (ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کا مسلسل اضافہ انتہائی تشویش کا باعث ہے ۔ان خیالات کا اظہار فاؤنڈر جنرل سیکرٹری بھائی خان ویلفیئر حاجی محمد یاسین ارائیں نے تعلقہ افس گجراتی پاڑہ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو ۔وائس چیئرمین اکرم شاہ ثمیر عباسی ۔ لالا محمد حسن ۔یونس عباسی ۔سید مشتاق شاہ ۔شوقین۔محمد اسماعیل کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ متعلقہ ادارے اس وائرس کو روکنے کے لیے اپنے طور پر انتظامات میں مصروف ہے لیکن ہم سب کا بھی فرض ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں اور لوگوں میں اگاہی فراہم کر کے ان کی صحت کو محفوظ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم ڈینگی وائرس سے خود کو اور اپنے اس پاس کے لوگوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سورج نکلنے اور غروب ہونے کے وقت ہم خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی لمبی استین والی قمیض ۔جسم کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والے لوشن ۔گھروں میں مچھر مار اسپرے۔مچھر دانی اور کوائل میٹ کا استعمال ۔اس پاس کھلی جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بخار ۔جسم میں درد یا کسی میں ڈینگی کی علامت ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔سیمینار سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر دوسروں تک ضرور پہنچائیں تاکہ لوگ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں