88

کسی بھی بیرونی جارحیت کا’سخت اور فیصلہ کن‘ انداز میں جواب دیا جائے گا

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو دوبارہ واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا’سخت اور فیصلہ کن‘ انداز میں جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی جامعات کے طلبہ اور اکیڈمک حضرات سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’افواج پاکستان دفاع وطن کے عہد کی پابند ہیں، اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا‘۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں