105

اسلام آباد: ایس پی عدیل اکبر کی موت کی انکوائری رپورٹ مکمل، خودکشی کے شواہد نہیں‌ ملے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کے شواہد نہیں ملے۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہارون جوئیہ نے کی، جبکہ ارکان میں ڈی آئی جی عتیق طاہر اور ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے، جس میں موت کی وجہ چہرے پر لگنے والی گولی بتائی گئی ہے۔

انکوائری کمیٹی نے ایس پی کے وائرلیس آپریٹر، ڈرائیور اور دیگر عملے کے بیانات قلمبند کیے، جبکہ ایک ماہرِ نفسیات کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنی وفات سے قبل دو مرتبہ اپنے معالج سے رجوع کیا تھا۔

انکوائری کمیٹی آج اپنی رپورٹ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیش کرے گی، جو اپنی سفارشات کے ساتھ یہ رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھیجیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں