اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کے تحت پاکستان کے خلاف جھوٹے دعوؤں اور نفرت انگیز مواد پھیلانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ جوانوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جبکہ سکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔
یہ مہم بھارت اور افغان سرزمین سے چلائے جانے والے پراکسی نیٹ ورکس کا حصہ بتائی جا رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانا اور دہشت گردوں کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ پاکستانی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ایسی مہمات ملک کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔


