کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں ای چالان سسٹم کے دوسرے دن 24 گھنٹوں کے دوران 4,301 ٹریفک چالان کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے (2,290) پر جاری ہوئے، جبکہ تیز رفتاری (845)، بغیر ہیلمٹ (655) اور سگنل خلاف ورزی (306) پر بھی چالان کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ تمام گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اب کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قوانین پر عملدرآمد کروانا ہے۔


