کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ڈیجیٹل چالان سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس ڈیجیٹائزیشن کے دور میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 100 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد ہیوی وہیکلز پر ٹریکر لگائے جا چکے ہیں۔ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ اسپیڈ ہونے پر خودکار چالان جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور بہتری آئے گی اور اس سسٹم کو پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔


