کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، وقار مہدی اور جاوید ناگوری کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
یونس سومرو نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔سعید غنی کے مطابق ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی لیاری میں مضبوطی میں اضافہ ہوگا۔


