کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپر ہائی وے کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب شہباز گوٹھ میں 40 سالہ پری کو مبینہ طور پر اس کے شوہر غلام علی بگٹی نے اپنے گھر میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔


