کراچی؛ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار۔

پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے زیرِ استعمال تھانہ شاہراہِ نور جہاں کے علاقے سے سرقہ ہونے والی بلا نمبری موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اعجاز خان ولد نور محمد اور شارق ولد افضل شامل ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں