85

کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کر دی گئیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کے خلاف جماعت اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کردیں

عدالت نے فریقین کو 22 اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دیئے

رہائشی پلاٹ کو کمرشل سرگرمیاں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، محمد واوڈا وکیل جماعت اسلامی

رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، وکیل جماعت اسلامی

ماسٹر پلان اور کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے این او سی اور شرائط پوری کرنا ضروری ہے، وکیل جماعت اسلامی

ترمیم کے بعد کسی بھی رہائشی پلاٹ کے کمرشل استعمال کے لیے صرف ایس بی سی اے کا این او سی درکار ہوگا، وکیل جماعت اسلامی

زمین کی استعمال میں تبدیلی کا پورا طریقہ کار بائی پاس کردیا گیا ہے، وکیل جماعت اسلامی

ترمیم کے ذریعے رفاہی پلاٹ اور رہائشئ پلاٹ کے استعمال کی تعریف تبدیل کی گئی، خرم لاکھانی وکیل پاسبان

ایس بی سی اے نے کے بی ٹی آر ترمیم کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، وکیل پاسبان

اپنا تبصرہ بھیجیں