کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ائرپورٹ پولیس کی خفیہ کارروائی، سیاہ ٹنٹڈ پیپرز فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار
ائرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاہ ٹنٹڈ پلاسٹک پیپرز کی غیر قانونی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور شوکت علی کے ناموں سے ہوئی، جو خفیہ طور پر شہریوں کی گاڑیوں پر سیاہ ٹنٹڈ گلاسز لگاتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 5 عدد سیاہ پلاسٹک رول اور 1 عدد غیر قانونی پولیس سائرن برآمد کیا گیا۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مخصوص مقامات پر شہریوں کو سیاہ ٹنٹڈ گلاس لگا کر دیتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


