60

کراچی؛ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم عتیق اللہ ولد عطاء اللہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی پولیس مقابلہ اور ڈکیتی/روبری کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں