راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، تمام احتجاجی gatherings پر پابندی عائد

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 11 اکتوبر تک تمام قسم کے احتجاج، دھرنے، جلسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار چیمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس مدت کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔ یہ اقدام تحریک لبیک پاکستان کے 10 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

سیکورٹی انتظامات کے تحت مری روڈ، فیض آباد اور آئی جے پی روڈ سمیت اہم مقامات پر کنٹینرز اور رکاوٹیں نصب کی جا رہی ہیں۔ مری روڈ کے ہوٹلوں کو احتیاطی طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، مارچ کی اب تک کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور پولیس نے ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے پکڑ دھکڑ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور صورتحال کے پیش نظر موبائل فون سروسز معطل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں