کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی کی چوکی میٹروول پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اویس ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے میٹروول کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 32 عدد پیکٹ مبینہ انڈین گٹکا برآمد ہوا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 262/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


