8

قومی اسمبلی اجلاس، خواجہ آصف کا اپوزیشن اور سیاسی ماحول پر اظہار خیال

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن اور پارلیمانی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا احترام کیا جاتا ہے، تاہم وہ تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان “عجیب و غریب” محسوس ہوتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کو ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے چاہئیں تاکہ سیاسی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سب سیاسی جماعتوں سے غلطیاں ہوئی ہیں، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی سے سیکھتے ہوئے میثاقِ جمہوریت کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 1990 کی دہائی کی سیاست سب کے سامنے ہے اور ایوان کا تقدس برقرار رکھنا ہر رکن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو باہمی تعاون اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں