9

مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص گرفتار

نوشہروفیروز(ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر جانور کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظرآنےوالے شخص کی شناخت وزیر تگڑ ولد عثمان تگڑ کے نام سے کی جا رہی ہے، جبکہ واقعہ نوشہروفیروز کے نواحی گاؤں حاجی غرض محمد تگڑ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایس ایس پی نوشہروفیروز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ملزم وزیر تگڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں