8

آبنائے ہرمز پر ٹول یا فیس عائد کرنے کی مخالفت، امریکا کا واضح مؤقف

واشنگٹن ڈی سی(ایچ آراین ڈبلیو) امریکا نے آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی قسم کے ٹول یا فیس عائد کرنے کی تجویز کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور اس پر کسی ایک ملک کو ٹیکس یا فیس لگانے کا اختیار حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سمندری راستوں کی آزادی بین الاقوامی تجارت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اور اس اصول کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق خطے کے تمام اہم ممالک اس مؤقف سے اتفاق رکھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز جیسے اسٹریٹجک آبی راستوں کو کھلا اور آزاد رہنا چاہیے تاکہ عالمی توانائی اور تجارتی ترسیل متاثر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں