8

لیبیا کے نائب کمانڈر ان چیف کا جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) لیبیا کے نائب کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور عسکری سطح پر اشتراک بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔لیبیا کے نائب کمانڈر ان چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے لیے اس کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں