ایبٹ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کی نرسری سے ایک 17 روزہ بچہ مبینہ طور پر اغوا ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔متاثرہ والد سراج خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کو اسپتال سے بچہ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد اہلِ خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
والد کا کہنا ہےکہ بچہ صبح7سے 8 بجے کے درمیان اغوا ہوا اور اسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں تھے، جس پر معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


