پیپلزپارٹی کے ترجمان لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر انتشار کی سیاست کررہے ہیں، فاروق ستار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میئر کی کرسی پر زبردستی قبضہ کئے ہوئے پیپلز پارٹی کو دو سال کا عرصہ ہوچکا ہے

سعدیہ باجی سے کہتا ہوں جھوٹ پر مبنی اپنے بیان بازیوں سے گریزا رہے

میئر کراچی شہر میں بقایا اپنے وقت میں کام کرکے اپنی آخرت درست کرے

گورنر ایم کیو ایم کا عوامی گورنر ہے

کراچی میں ڈمپر مافیا سرگرم ہے

بے گناہ شہری ڈمپر کے نیچے کچل کر جانوں سے جارہے ہیں

رواں برس جنوری سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد شہری ڈمپر کے نیچے آکر قیمتی جانوں سے چلے گئے ، فادر آف سٹی کا ڈمپر مافیا کے خلاف ایک بھی تعزیتی بیان نہیں آیا، بے گناہ جانوں کے ضیاء پر وزیراعلی سندھ کا احتساب ہونا چاہیے

گورنر سندھ نے پلاٹس اور رقوم دے کر لواحقین کے دکھوں کا کچھ تو مداوا کیا، بیان بازی کر کے ایم کیو ایم کے گورنر اور مجھے ٹارگٹ نہ کرو، ایم کیو ایم کے گورنر نے یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن جاکر لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا

پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو شرم آنی چاہیے ، پیپلزپارٹی کے ترجمان لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر انتشار کی سیاست کررہے ہیں، لوگ گورنر کو اون کررہے ہیں ، عوام گورنر سندھ کو اب امید کی واحد کرن سمجھ رہے ہیں

پیپلز پارٹی والے کہیں کسی مقام پر مفت جدید آئی ٹی کورس تو شروع کروا کر دکھادیں ؟

مختلف صورتوں میں دوسو ارب روپے ٹیکسز کراچی والے سرکار کو دے رہے ہیں

ایک سال میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں

پیپلز پارٹی والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی خیر منائیں

پی پی والوں نےاپنے حلقے پندرہ پندرہ ہزار میں جبکہ ہمارے حلقے ایک ایک لاکھ ووٹرز پر تقسیم کئے ہیں

پیپلز پارٹی والوں کو گورنر اور کامران ٹیسوری فوبیا ہوگیا ہے

پی پی والوں نے عوامی پارکوں کو کمرشلائز کررکھا ہے

پیپلز پارٹی والوں سے کراچی کی مئیر شپ کی مد میں پورے پانچ سالوں کا حساب لیا جائے گا

پیپلزپارٹی والوں نے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھینا ہے

بجلی کی قیمتوں میں ساڑے سات روپے کی کمی ایم۔کیو ایم پاکستان نے وفاق سے کروائی

اگلے برس چھبیس کروڑ گیلن اضافی پانی ایم۔کیو ایم کراچی والوں کو دلوانے جارہی ہے

پیپلزپارٹی کے پاس چودہ برس تک کے فور رہا اور کوئی کام نہیں ہوا

فوزیہ وہاب لیجنڈ رہی ہیں پر ان کے بیٹے میں قابلیت نہیں

میئر اپنا کام کرو سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ نا کرو

پیپلز پارٹی والے جواب دیں ڈمپر اور ٹینکر مافیا والوں کو کیوں لگام نہیں ڈالا جاتا ؟

پیپلز پارٹی والوں کا ان مافیاز کے ساتھ کیا گٹھ جوڑ ہے ؟

سندھ حکومت ڈمپر کی زد میں جان سے جانے والوں کے لواحقین کے لئے فوری طور پر ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرے
حکومت عوامی کم مافیاز کے ایجنٹس زیادہ نظر آتے ہیں
ہم ابھی پیپلز پارٹی کی فنانشل کرپشن کی طرف نہیں آئے ہیں

شہر میں کام نہیں ہوئے اور موٹی موٹی فائلیں بن چکی ہیں

حافظ نعیم کے بھی اصل مخالف پیپلز پارٹی والے ہیں

جماعت اسلامی کے بیس ہزار ملازمین خود اپنے فنڈز سے محروم ہیں

حافظ نعیم اپنے لوگوں کے حقوق کے بجائے دھرنوں میں لگے ہوئے ہیں

جو گنڈیریاں چوس چوس کر ہم نے پھینکی ، جماعت والے وہی اٹھا اٹھا کر کھا رہے ہیں

جماعت والے بتائیں نیشنل اسمبلی میں تم کہاں ہو ؟

حافظ نعیم کا ان کی اپنی ہی جماعت نے بڑی نشست دے کر ان کا باریک کام اتارا ہے

جماعت اسلامی والے اپنی منافقت کی پالیسیز کو ختم کریں

حافظ نعیم کراچی میں ٹھیک جا رہے تھے لاہور جاکر وہ صفر ہوگئے

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کراچی میں اپنی کارکردگی دکھائیں

میئر کراچی جواب دیں ، کب اپنے وزیر اعلی سندھ اور وِزیر داخلہ سے ڈیڑھ سو ٹینکر ، ٹرک اور ڈمپرز کے ڈرائیوروں کو گرفتار کروا رہے ہیں ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں