کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) منشیات مافیا کے خلاف ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کی ہدایت پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری
ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی نے خفیہ اطلاع پر مہران ٹاؤن کے قریب کاروائی کی
چھاپہ مار کاروائی کے دوران بدنامِ زمانہ خاتون منشیات فروش شاہین زوجہ مختیار کو گرفتار کرلیا
کاروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب منشیات برآمد کرلی گئی ہے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ عادی جرائم پیشہ ہے
ملزمہ اس سے قبل بھی سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے
ملزمہ کے خلاف ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے


