گھوٹکی؛ تھانہ کھمبڑا پولیس کی بھترین کاروائی،قتل کے کیس میں مطلوب دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

گھوٹکی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پہ گھوٹکی پولیس کا روپوش/اشتہاری و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز۔

تھانہ کھمبڑا پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،رینی کینال نزد چانڈیہ پل سے کرائم نمبر 32/2025 دفعہ 302.324.337H2.114.147.148.149 ت پ تھانہ کھمبڑا کے کیس میں مطلوب دو ملزم آصف علی ولد بلاول عرف بدلو دشتی کو ایک کلاشنکوف،10 گولیوں اور شھزادو ولد غلام علی دشتی کو ایک پسٹل اور 04 عدد گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس گرفتار دونوں ملزمان کو برآمد اسلحہ سمیت تھانہ پہ لے آئی،ملزم آصف علی دشتی سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہونے پر اسکے خلاف کرائم نمبر 34/2025 دفعہ 25 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا اور ملزم شھزادو دشتی سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہونے پر اسکے خلاف کرائم نمبر 35/2025 دفعہ 25 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گرفتار ملزمان نے کچھ دن پہلے دشتی اور سولنگی تکرار کے نتیجے میں انور علی سولنگی کو قتل کیا تھا جبکہ کہ ساجد حسین سولنگی زخمی ہو گیا تھا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں