کراچی؛ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار۔

تھانہ پی آئی بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی نواز ولد عبد الطیف کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، جو کہ تھانہ فیروز آباد کی حدود سے سرقہ ہوئی تھی۔

موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 241/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔

ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں