سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر گنا منڈی کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم نعمت اللہ ولد گلستان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں