اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے ساتھ قطعی مذاکرات نہیں ہوسکتے البتہ بلوچ عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہیئے۔ بہت جلد بلوچستان کے مخدوش حالات پر قابو پا لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مزدوری کیلئے جانے والے پنجاب کے لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس کے معاملات ہیں بلوچستان کے سارے فنڈز صرف کوئٹہ میں استعمال نہیں ہونے چاہیئے جس سے باقی بلوچستان میں احساس محرومی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بلوچستان کی قیادت ناکام ہو چکی ہے جس سے مسائل اس نہج پر پہنچ چکے ہیں.


