افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع

8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے

افغان باشندوں کےلیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں