81

استحصالی قوتیں عدل وانصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات کے ذریعے ہی اُمت مسلمہ کو یہود ونصاریٰ کی سازشوں سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا مگر بد قسمتی سے یہاں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں کیا گیا،ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،قرار داد مقاصد میں بھی مقصد صرف اسلام تھا،قائد اعظم سے پوچھا گیا کہ پاکستان کا آئین کیا ہوگا تو بانی پاکستان نے کہانئے آئین کی ضرورت نہیں ہے قرآن وسنت ہمارا آئین ہوگا،اسلامی فلاحی ریاست کے اندر ہم آزادانہ طور پر اسلام کے مطابق اپنی روایات و اقداراور ثقافت کو ڈھال نہیں سکتے،اقتدارکے بھوکوں نے جن کا مقصد اپنی تجوریاں بھرنا مقصد ہے اوریہ بیرونی قوتوں کے نرغے میں ہیں انہوں نے یہاں کے آئین کے ساتھ کھیلواڑ کیا،کبھی آئی ایم یف تو کبھی یورپی یونین اور کبھی امریکی پالیسیوں کے ذریعے مسجدومدارس پرپابندیاں لگائی جاتی ہیں،اسلام سچا مذہب ہے جس نے انسانیت کوظلم وجبر سے نجات دلائی اور قرآن کریم نے مکمل ضابطہ حیات دے دیا،ریاست مدینہ طرز حکمرانی سے ہی عدل وانصاف کی بالادستی اور پائیدار کا قیام ممکن بنایا جاسکتا، استحصالی قوتیں عدل وانصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،قرآن پاک کی تعلیمات کو محدود کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،مدارس اسلامی تعلیمات کے مرکزیہود ونصاریٰ اُمت مسلمہ کو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،رمضان المبارک میں ملک کے ہر شہرگاؤں دیہات میں قرآن پاک تراویح اور شبینہ میں پڑھا جارہا ہے جو اسلام دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہے،ہمیں قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ کو ظالموں سے نجات اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں جامع مسجد فیضان امام جعفر صادق میں ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن غلام مرتضٰی قادری،کراچی نائب امیر فرحان قادری اور علامہ شوکت مجیدی،محمد اسماعیل دھلوی ودیگر موجود تھے،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات ظلم وجبر کو ختم امن وسلامتی کو فروغ ور اقلیتوں کو تحفظ دینے کا درس دیتی ہے،فلسطین وکشمیر میں ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،ظالموں کے ظلم وجبر کو روکنے اور ظالموں کے خاتمے کیلئے جہاد واحد راستہ ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران امریکہ،آئی ایم ایف کی بجائے اپنا رخ مدینہ منور کی طرف کرلیں تو ان کو تمام مشکلات سے چھٹکارا مل جائیگا،فلسطین میں یہو دنصاریٰ کے ظلم وبربیت سے دل ہل کاتے ہیں اوآئی سی کے کان پر جون تک نہیں رینگتی،اوآئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرئے فلسطین وکشمیر میں مظالم وبربریت کو روکنے کیلئے اقدامات کرئے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں