4

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی آغا خان اسپتال میں زیر علاج مددگار 15 کے دو زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

آکراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی آغا خان اسپتال میں زیر علاج مددگار 15 کے دو زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت۔

دونوں اہلکار گزشتہ روز ضلع وسطی کے علاقے پیتل والی گلی میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

آئی جی سندھ نے کانسٹیبل سہیل اور کانسٹیبل امتیاز کی خیریت دریافت کی اور معالج ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔

زخمی اہلکاروں کی بہادری سندھ پولیس کے لیے باعث فخر ہے، فرض کی ادائیگی میں جان کی پروا نہ کرنے والے جوان ہمارا سرمایہ ہیں۔آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو

زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی ہر ممکن اور بہترین سہولت فراہم کی جائے۔آئی جی سندھ کی متعلقہ حکام کو ہدایت

ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے مددگار 15 کے اہلکار پوری فورس کے لیے مثال ہیں۔آئی جی سندھ

آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون اور مکمل سرپرستی کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں