6

کورنگی نمبر 2 میں پڑوسیوں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان زخمی، ملزمان کی تلاش جاری

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – ضلع کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں پڑوسیوں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کورنگی کو ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کورنگی نمبر 2 میں پڑوسیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں حسین ولد ندیم گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے انڈس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کورنگی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک 9 ایم ایم پستول تحویل میں لے لیا، جبکہ واقعے میں ملوث چاروں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی جاری ہے۔

🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

⚠️ **اہم ہدایت (Important Note)**
یہ خبر HRNW (hrnww.com) سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی پہلے یہاں شائع کی گئی ہے۔ HRNW یہ معلومات صرف عوامی آگاہی کے لیے فراہم کر رہا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید حقائق پولیس کی تفتیش مکمل ہونے اور سرکاری بیان کے بعد سامنے آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں