6

ملیر انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کی ہدایت پر ایسٹ زون انویسٹی گیشن ونگ ملیر نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ ملیر کی ٹیموں نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کیں۔

**تھانہ بن قاسم:**
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر **332/26** بجرم دفعات **302/34 ت پ** کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم **عمر فاروق ولد محمد شریف** کو گرفتار کرلیا۔

**تھانہ ملیر کینٹ:**
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر **196/26** بجرم دفعہ **365-B ت پ** کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مغویہ **سائرہ دختر غلام عباس** کو بازیاب کرلیا، جبکہ مقدمے میں ملوث ملزم **دیدار علی ولد شہزادو** کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

**تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن:**
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر **1292/26** بجرم دفعات **302/34 ت پ** کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم **جاوید ولد پنہل** کو گرفتار کیا۔

اسی تھانے کی دوسری کارروائی میں مقدمہ الزام نمبر **147/148/149/302/109 ت پ** کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان **زوہیب ولد محمد واجد** اور **عادل ولد عبد الرحمان** کو گرفتار کرلیا گیا۔

**تھانہ میمن گوٹھ:**
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر **189/26** بجرم دفعات **115/114/324/302/149/148/147 ت پ** (تھانہ شارع نور جہاں سے تفتیش منتقل ہونے والا مقدمہ) میں ملوث ملزم **محمد ظفر عرف فوجی ولد امیر بخش** کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والی مغویہ کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجاز عدالت میں بیان کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق تمام مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

⚠️ **ڈسکلیمر**
یہ خبر HRNW (hrnww.com) سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی پہلے یہاں شائع کی گئی ہے۔ HRNW یہ معلومات صرف عوامی آگاہی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور انسانی حقوق سے متعلق معلومات کی فراہمی کے مقصد کے لیے پیش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں