**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 29 جولائی کو خلیج بنگال سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اس وقت شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ موسمی نظام یکم اگست تک مزید شدت اختیار کر کے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ میں 31 جولائی کی رات سے 2 اگست کے دوران بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار اور عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی، جامشورو، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، نوابشاہ، خیرپور اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یکم اور 2 اگست کے دوران سندھ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، جس کے باعث شہری انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
⚠️ **اہم ہدایت (Important Note)**
یہ خبر HRNW (hrnww.com) سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی پہلے یہاں شائع کی گئی ہے۔ HRNW یہ معلومات صرف عوامی آگاہی اور انسانی حقوق سے متعلق معلومات کی فراہمی کے مقصد سے پیش کر رہا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ مزید تصدیق کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلانات کو بھی مدنظر رکھیں۔


