**ٹوکیو (ایچ آراین ڈبلیو)** – جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد حکام نے ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کردی ہے۔
جاپانی نیشنل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد جاپانی حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
حکام نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے، محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور ہنگامی حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جاپانی ادارے زلزلے کے ممکنہ نقصانات، آفٹر شاکس اور سونامی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
⚠️ **اہم ہدایت (Important Note)**
یہ خبر HRNW (hrnww.com) سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی پہلے یہاں شائع کی گئی ہے۔ HRNW یہ معلومات صرف عوامی آگاہی کے لیے فراہم کر رہا ہے۔ قدرتی آفات سے متعلق تازہ ترین اور تصدیق شدہ معلومات کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں اور ایمرجنسی حکام کی ہدایات کو مدنظر رکھیں۔


