9

,بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کردی

نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے حکومت سے مختلف شرائط پر طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں ممکنہ تشدد سے بچنے کے لیے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے سماجی رہنما سونم وانگچک کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت خودکشی کرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے پر بھی غور کرے گی۔

واضح رہے کہ 59 سالہ سماجی رہنما سونم وانگچک کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر تھے، بھارتی نوجوان (NEET) کا پرچہ لیک ہونے کے بعد تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں