**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – ضلع کیماڑی پولیس نے مچھر کالونی میں تین روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مبینہ ملزم اور مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق **25 جولائی 2026** کو مچھر کالونی نالا اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزم نے **نزیر احمد ولد نصیب اللہ** کو سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر مقدمہ نمبر **337/26** بجرم دفعات **302/34 تعزیرات پاکستان** درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس کے مطابق تشکیل دی گئی ٹیم نے **ٹیکنیکل ذرائع اور مؤثر تفتیش** کی مدد سے دو روز کے اندر قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا اور **عابد اللہ ولد اختر محمد** جبکہ مقتول کی اہلیہ **آمنہ** کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا **9 ایم ایم پستول** بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کے مطابق ملزم عابد اللہ نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول نزیر احمد کے ساتھ ایک نجی ہوٹل میں کام کرتا تھا اور اس کا مقتول کے گھر آنا جانا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اور مقتول کی اہلیہ آمنہ کے درمیان مبینہ تعلقات تھے اور دونوں نے مبینہ طور پر نزیر احمد کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
گرفتار ملزم اور ملزمہ کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
—
🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
—
⚠️ **ڈسکلیمر**
یہ خبر HRNW (hrnww.com) سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی پہلے یہاں شائع کی گئی ہے۔ HRNW یہ معلومات صرف عوامی آگاہی، جرائم سے متعلق معلومات، قانونی کارروائیوں اور انسانی حقوق کے شعور کے فروغ کے لیے پیش کر رہا ہے۔


