کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بدھ 26 مارچ سے عید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ نہیں کریں گے، سگنکز پر ٹریفک چالان اور گاڑی موٹرسائکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی۔لیکن عملہ اسٹینڈ بائی رہے گا ، شہر میں ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق عمل درآمد جاری رہے گا۔


