پاکستان سے وفا کرنیوالوں کو ملک کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان سے وفا کرنیوالوں کو ملک کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنانا ہوگا،ملک معاشی واقتصادی طور پر بہت نازک دور سے گذر رہا ہے حکمران طبقہ دعوؤں سے کام چلا رہا ہے،ملک کی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے مہنگائی پر مہنگائی کرنے کے علاوہ حکمرانوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے،جناح کے پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی طرف لیجانا ہے تو ملک سے بیرونی مداخلت کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا،ملک کی معیشت کے فیصلے بیرونی قوتیں کرتی ہیں،بجٹ جھوٹ کا پلندہ الفاظوں کا ہیر پھیر ہے اس سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ غربت میں مزید اضافہ ہوگا،ملک میں تعلیم نہیں اچھے اسکول نہیں صحت کا بہتر انتظام نہیں غریب کے پاس دو وقت کا کھانہ نہیں ہے،ملک میں معاشی وسیاسی عدم استحکام کے ذمہ دار سیاستدان ہیں،اُمید کرتے ہیں کراچی کے نو منتخب میئر عوام کی خدمت کو شعار بنائینگے،آج ہمیں جناح کے پاکستان کی کوئی چیز نہیں ملتی ہمارے سیاستدانوں کو سوچنا چاہیے ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام آخرکیوں ہے،ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو ملک سے وفا کرنیوالوں کو ایوانوں میں لانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نے کہا کہغریب معاشی طور پر پریشان حال ہیں عدل وانصاف نظر نہیں آتا ایسی صورتحال میں ملک بنانے والوں کی اولادوں کے دل تکلیف میں ہیں اور ملک کیلئے پریشان ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک سے وفا کا تقاضہ ہے ملک کی سلامتی پائیدار امن اور معاشی استحکام کیلئے کام کیا جائے،پاکستان ہماری شان پہچان اور آن ہے مرتو سکتے ہیں پر اس کی سلامتی پر کسی طور بھی آنچ آنے نہیں دینگے،ہمارے اکابرین واباؤاجداد نے ہمیں ملک سے محبت اور وفا کی گھٹی پلائی ہے،ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حالات چاہے جو بھی ہوں ملک سے محبت اور وفا کو کوئی ہمارے دلوں سے نکال نہیں سکتا،پاکستان بنانے والے ہی ملک چلاتے تو آج معاشی طور پر ملک غیر مستحکم نہیں ہوتا،محب وطن بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنے دیا جائے،ملک وعوام سے محبت کرنے اور ملکی سلامتی کیلئے تن من دھن قربان کرنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میں لائیں،سیاست اور جمہوریت بلاتفریق رنگ ونسل حقو ق فراہم کرنے نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کا پیغام دیتی ہے،موجودہ سیاست اور جمہوریت عوامی خدمت ملکی استحکام کی بجائے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں