48

24گھنٹوں میں کامیاب کارروائی،16 اشتہاری ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انویسٹیگیشن-1 ایسٹ زون پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے علاوہ مقدمات میں مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔

مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری:-

تھانہ پی ائی بی کالونی پولیس نے FIR 210/2012 بجرم 13-D میں مفرور / اشتہاری ملزم سلمان ولد خلیل کو گرفتار کیا۔

تھانہ سولجر بازار پولیس نے FIR نمبر 172/2024 بجرم 8(i) گٹکا ماوا ایکٹ میں مفرور ملزم شکیل ولد نور الدین کو گرفتار کیا۔

تھانہ شاہراہ فیصل پولیس نے FIR نمبر 270/2025 بجرم 420/406/34 میں مفرور ملزم اصف نواز ولد حق نواز کو گرفتار کیا۔

مقدمات میں ملوث گرفتار ملزمان:-

تھانہ بہادر اباد پولیس نے ملزمان نور محمد ولد عبداللہ و محمد سعد ولد محمد سہیل اور مدثر ولد الیاس کو FIR نمبر 171/2025 بجرم 302/324/34 میں گرفتار کیا۔تھانہ گلشن اقبال پولیس نے ملزم راجہ محمد بابر ولد راجہ محمد البر کو FIR نمبر 324/2025 بجرم 489-F میں گرفتار کیا-

تھانہ گلشن اقبال پولیس نے ملزمان سجاد علی ولد علی جان اور لقمان علی ولد غلام نبی کو FIR نمبر 251/2024 بجرم 397/34 میں گرفتار کیا۔تھانہ برگیڈ پولیس نے ملزم عبداللہ عرف تنویر ولد خرم شہزاد کو FIR نمبر 185/2025 بجرم B-365/3TIPمیں گرفتار کیا۔

تھانہ گلستان جوہرپولیس نے ملزمان امتیاز ولد امداد اور عرفان ولد سلطان علی کو FIR نمبر 354/2025 بجرم 397/34 میں گرفتار کیا۔تھانہ گلستان جوہر پولیس نے ملزمان لقمان علی ولد غلام علی اور سجاد ولد علی جان کو FIR نمبر 262/2025 بجرم 397/34 میں گرفتار کیا۔

تھانہ گلستان جوہر پولیس نے ملزمان شبیر احمد ولد اللہ داد اور ابوبکر صدیق ولد شبیر کو FIR نمبر 263/2025 بجرم B-365/3 TIP میں گرفتار کیا۔

تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے FIR نمبر 278/2025 بجرم 365-Bمیں مغویہ اریبہ دختر ریاض احمد خان کو بازیاب کروا لیا-تھانہ برگیڈ پولیس نے FIR نمبر 185/2025 بجرم B-365/3 TIP میں مغویہ ماہین عرف علیزہ دختر رئیس احمد کو بازیاب کروا لیا-

تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایسٹ زون انویسٹیگیشن کی یہ کارروائیاں شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں