اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے امیگریشن کی پشاور ائر پورٹ پر کارروائی،جعلی سفری دستاویزات پرسفرکرنے مسافرآف لوڈ ،ٹرانزٹ ویزہ میں ٹمپرنگ کرنے والا مسافر آف لوڈ-مسافر پرواز نمبر PK 257 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا-مسافر کی شناخت عبد المجید کے نام سے ہوئی-
پروفائلنگ کے دوران مسافر کے قبضے سے جعلی وزٹ ویزہ برآمد-ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کا وزٹ ویزہ 96 گھنٹوں کا تھا-مسافر نے ٹمپرنگ کرتے ہوئے 96 گھنٹوں کے ویزہ کو 30 دن بنانے کی کوشش کی-
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ائیر لائن کے اہلکار کے ساتھ ملکر ٹمپرنگ کی-مسافرکو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا-


