اسلام آباد میں فائرنگ کا واقعہ اے ایس آئی سمیت کانسٹیبل زخمی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فائرنگ کا افسوسناک واقعہ اے ایس آئی شہید سمیت ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا-ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع سیف سٹی کی جانب سے موصول ہوئی، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ ڈی ایس پی I-9 اور ایس ایچ او I-9 جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

دونوں اہلکارسی آئی اے (کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی) اسلام آباد میں تعینات تھے اور معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اچانک حملے کا نشانہ بنے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں