نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، اسے اب اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مودی جیسے لوگ اقتدار میں آجائیں تو اپنے ملک کے ساتھ دنیا کا امن بھی تباہ کرتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور سائبر وار فیئر میں ہمیں بھارت کیخلاف قابل قدر کامیابی ہوئی، چند گھنٹے میں بھارت کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے۔

ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وار فیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے، بھارت اب تک صدمے میں ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں