گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی فیس کی آخری تاریخ میں توسیع کرے، ناصر حسین قریشی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حق پرست رکن سندھ اسمبلی پی ایس 65 ناصر حسین قریشی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کی سمسٹر فیس کی آخری تاریخ 2 جون مقرر کرنے اور چالان دیر سے طلبہ و طالبات کو دینے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے طلباء و طالبات کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی قریب ہے اور اکثر والدین کو تنخواہیں لیٹ ملتی ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس چالان بھی دو دن پہلے ہی جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے اکثر طلبہ،طالبات و انکے والدین پریشان ہیں کہ مہینے کا آخر عیدالاضحی کی تیاریاں اور مختصر وقت میں کیسے وہ اتنی بڑی رقم کا انتظام کریں انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فعل سے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کو مشکل تر بنا دیا ، غریب طلباء و طالبات بھاری فیس ادا نہیں کرسکتے یاد رہے کہ صرف داخلہ کے وقت اتنی فیس لی جاتی ہے باقی صرف سمسٹر کی فیس لی جاتی ہے مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے بھاری فیس کے چالان جاری کرکے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین قریشی نے وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر تعلیم و ارباب اختیارات سے اپیل کی کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں انہوں نے مزید کہا کہ فیس چالان بھی دو روز قبل جاری کیئے ہیں جبکہ اسمیں جاری ہونے کی تاریخ 16 مئ درج ہے، فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ دو جون دی ہے، جو کہ پیر کا دن ہے، سرکاری ملازمین و پینشنرز کو تنخواہیں بھی دو جون اور اس کے بعد ملینگی عید بھی ہے اس مہنگائی کے دور میں پینتالیس ہزار روپے بھرنہ مشکل ہے ، لہذا اس پر نظر ثانی کی جائے سندھ کی کسی یونیورسٹی میں اتنی فیس نہیں ہوتیں ہیں دوسرے سال میں صرف پہلے سال میں زیادہ فیس لی جاتی ہے مگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نے ظلم کی انتہا کردی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں