کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس کی سلامتی و استحکام قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک لاکھوں مسلمانو ں کی جان کی قربانیوں اور قائد اعظم کے ساتھ علما ء مشائخ کی مشترکہ جدوجہد کا ثَمر ہے۔انہوں نے جما عت اھلسنّت کراچی کابینہ،علماء کونسل،ضلعی عہدیداران،چیف آرگنائزر، کے مشترکہ اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک ِپاکستان کا استحکام وطن پر قربان ہونے والے شہید جوانوں کی بدولت ہے۔ انگنت قربا نیو ں کے بعد حاصل کیا گیا وطن پاکستان کی بقا و سلامتی اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ملک کے غیو ر علما ء و عوام اس عزم کا اعا دہ کر تے ہیں کہ وطن اور مسلح افواج کے وقار کی خاطر کو ئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔
اجلاس میں طے پایا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان اور وطن کے دفاع و سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جما عت اھلسنّت کے زیر اہتمام 27 مئی بروز منگل رات نو بجے مرکز جما عت اھلسنّت لائنز ایریا میں ”استحکام پاکستان یوم تکبیر کنونشن“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علماء مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعل رکھنے والی شخصیات خطاب و شرکت کریں گی۔
اجلاس میں جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ نے کہا کہ یو م تکبیر قوم کیلئے فخرو سر بلندی کا دن ہے پاکستان کو اسلامی دنیا میں پہلا ایٹمی پا ور مملکت کا اعزاز حا صل ہو نا لائق تحسین ہے۔انہو ں نے کہا کہ ملک کے دفا ع کو نا قابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ٹیکنا لو جی حصول ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ پروری کے دور میں نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو اجاگر کرنے کی اَشد ضرورت ہے۔پاکستان کے غیو ر عوام ملکی دفاع و سلامتی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔


