ابن بطوطہ حکومت پھر غیرملکی دورے پر روانہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

خصوصی طیارے میں لاہور سے روانہ ہوکر وزیراعظم شہباز شریف استنبول پہنچے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم دوست ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں