لاڑکانو (ٰایچ آراین ڈبلیو) پولیس مقابلہ۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد۔
تھانہ باڈھ کی حدود وھنی روڈ والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا،
مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت صدرالدین کلہوڑو کے طور پر ہوٸی ہے،ایس ایس پی لاڑکانہ نےبتایا کہ مذکورہ ڈاکو ضلع شکارپور اور ضلع قمبر شہدادکوٹ سمیت لاڑکانہ اور گردونواح میں سنگین جرائم میں ملوث ہے،
زخمی ڈاکو ابتک کے حاصل کردہ کرمنل ریکارڈ کے مطابق ایک درجن سے زائد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے۔ زخمی ڈاکو کا CCTV رکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے، موقع سے فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔


