48

سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مدارس روڈ نیوی مرچنٹ سوسائٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یونس ولد دارو خان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن اور اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ اور نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں اور منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں