7

کورنگی پولیس کی کارروائیاں، مغویہ لڑکی بازیاب، بدفعلی کیس کا ملزم گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – ایس ایس پی کورنگی شعبۂ تفتیش **محمد قیس خان (PSP)** کی ہدایت پر کورنگی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کم عمر لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لانڈھی کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ نمبر **403/26** کے تحت کارروائی کرتے ہوئے **17 سالہ مومنات دختر معین الدین** کو بحفاظت تلاش کرکے بازیاب کرلیا۔

دوسری کارروائی میں تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب ملزم **سدیس قاری ولد غلام فرید** کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت درج ایک اور مقدمے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے **عابدہ زوجہ عبداللطیف** کو کامیابی سے تلاش کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی محمد قیس خان نے تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور متاثرہ افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔

🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

⚠️ **ڈسکلیمر**
یہ خبر HRNW (hrnww.com) سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہی پہلے یہاں شائع کی گئی ہے۔ HRNW یہ معلومات صرف عوامی آگاہی، انسانی حقوق کے شعور اور معلومات کی فراہمی کے مقصد کے لیے پیش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں